سرگودھا : ٹیچر کی ہدایت پر2طلبہ کی طالبعلم سے جنسی زیادتی، استاد ویڈیو بناتا رہا

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں استاد کی ہدایت پر 2 طالب علموں نے ساتھی طالب علم سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنالی۔

پولیس کے مطابق 107 جنوبی میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالب علم عبداللہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

اسکول ٹیچر صفدر عباس نے عبداللہ کو بریک ٹائم میں اپنی بیٹھک پر بلایا، جہاں پہلے سے موجود دو طالب علموں حسن اور علی حسن نے اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق موقع پر موجود اسکول ٹیچر صفدر عباس واقعے کی ویڈیو بناتا رہا، پولیس کا کہنا ہے کہ صفدر عباس اس سے قبل بھی متعدد طالب علموں کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا چکا ہے اور ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:دورانِ ڈکیتی شوہر اور بچوں کے سامنے زیادتی ڈرامہ نکلا، ماسٹر مائنڈ گرفتار

سرگودھا کے تھانہ عطا شہید پولیس نے بچے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔