اسلام آباد: جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی بحران ہے، کروم بکس اور لیپ ٹاپ بانٹنا اس بحران کا حل نہیں تعلیمی بحران کا دیرپا اور پائیدار حل نکالا جائے۔
اپنے بیان میں جے یو آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان سر فہرست ہے، تعلیمی بحران کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنے کے لیے پالیسی وقت کا تقاضا ہے، کروم بکس اور لیپ ٹاپ تعلیمی بحران کا حل نہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ حکومت کی تعلیمی ترجیحات سوالیہ نشان ہیں، تعلیمی سہولیات حکومت کا احسان نہیں، ہر بچے کا بنیادی حق ہے، تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تفریق ختم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اشرافیہ کے بچوں کے لئے فائیو اسٹار سہولیات والے اسکول ہیں جبکہ غریب کے بچوں کے اسکولوں میں واش روم تک نہیں ہوتے، کروم بکس حاصل کرنے والے بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن ہاتھوں سے انہیں چند ہزار کا پیکج ملا، انہی ہاتھوں سے پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں کا مقروض ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:چشمہ شوگر ملز کے مغوی ملازمین کا سراغ نہ مل سکا، 17 تاحال لاپتا
انہوں ںے مزید کہا کہ ان بچوں کو معلوم ہو کہ ان حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر سال لاکھوں ذہین دماغ اپنا اور فیملی کا پیٹ پالنے بیرون ملک جاتے ہیں۔













اتوار 25 اکتوبر 2026 

