عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

Calender Icon پیر 26 اکتوبر 2026

عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے قیمتیں تقریباً 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کے بعد 101 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی ایک ڈالر 56 سینٹ کمی کے بعد 115 ڈالرز 16 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔

مزیدپڑھیں:سہ ملکی سیریز شاداب ڈٹ گئے انگلینڈ کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین لی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

جمعے کو امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالرز اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر بلند سطح پر بند ہوئی تھیں۔

گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔