درِفشاں سلیم اور ماورا حسین کے فیشن شو میں پہنے گئے لہنگے میں حیران کن مماثلت، تصاویر وائرل

Calender Icon پیر 26 اکتوبر 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم(durre fishan saleem) فیشن شو میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں لام فیشن ویک میں معروف فیشن برانڈ ’میہا آفیشل‘ کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LAAM (@laamofficial)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LAAM (@laamofficial)


دراصل اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً ایسا ہی لباس پہنایا تھا۔


دونوں اداکاراؤں کے ملبوسات میں نمایاں مماثلت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ دونوں اداکارائیں اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے سوال اٹھایا کہ درِفشاں جیسی مقبول اداکارہ کے لیے نیا لباس کیوں تیار نہیں کیا گیا؟

مزیدپڑھیں:صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان شامل