ٹائیگر شروف نے فائرنگ کے واقعے کے چند روز بعد اپارٹمنٹ فروخت کردیا

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف(Tiger Shroff) نے ممبئی کے پوش علاقے کھار ویسٹ میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 9 کروڑ میں فروخت کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ اداکار نے 1400 مربع فٹ پر مشتمل یہ اپارٹمنٹ جولائی 2018 میں 7 کروڑ 61 لاکھ میں خریدا تھا۔

جائیداد کی فروخت کے معاہدے کی رجسٹریشن 22 اکتوبر 2026 کو ہوئی، جس کے نتیجے میں انہیں ایک کروڑ 39 لاکھ کا منافع حاصل ہوا۔

رپورٹس میں ٹائیگر شروف کی دیگر جائیدادوں کی خرید و فروخت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اداکار نے گزشتہ برس اسی منصوبے میں واقع ایک بڑا اپارٹمنٹ 15 کروڑ 60 لاکھ میں فروخت کیا تھا، جس پر انہیں تقریباً 31 فیصد منافع ہوا تھا۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا

اسی طرح انہوں نے رواں سال کے آغاز میں پونے میں واقع اپنا ایک اپارٹمنٹ بھی 8 کروڑ 87 لاکھ میں فروخت کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں نامعلوم افراد نے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

اس واقعے کے چند روز بعد اپارٹمنٹ کی فروخت کی خبر سامنے آئی ہے تاہم دونوں واقعات کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں ہوئی۔