قبائلی جرگے کا فاٹا کو سابقہ حیثیت میں بحال کرنے کا مطالبہ، گرینڈ جرگہ

Calender Icon پیر 26 اکتوبر 2026

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران فاٹا قومی جرگہ اور فاٹاگرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ فاٹا کی نئی کونسل کا خیرمقدم کرتے ہیں، فاٹا کو پرانی حیثیت میں بحال کیا جائے۔

موجودہ انتظامی سسٹم میں ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور کو فی الفور شامل کیا جائے۔

عمائدین نے کہا کہ تمام قبائل کی مشاورت کے بغیر انضمام غیر آئینی ہے، فاٹا گرینڈ جرگہ نے 11 ستمبر سے پہلے کی آئینی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، فاٹا گرینڈ جرگہ نے 25 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان بھی کیا۔

جرگے نے مطالبہ کیا کہ حکومت قبائلی روایات، قوانین اور خودمختاری کو تسلیم کرے، 25 ویں آئینی ترمیم کے بعد انتظامی تبدیلیاں قبول نہیں، قبائلی عمائدین کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ملک شیرمحمد خان نے کہا کہ قبائلی شناخت اور خودمختاری کا ہر صورت تحفظ کریں گے، مشترکا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی، فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو سمیت اہم بلز کی منظوری دیدی

فاٹا سپریم کونسل نے کہا کہ قبائلی امورمیں فیصلےتمام قبائل کی مشاورت سے کیے جائیں، قبائلی خودمختاری کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی۔