پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامے کے ایک منظر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔
نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو شراب نوشی کرتے دکھایا گیا، جس پر ناظرین نے ناراضی کا اظہار کیا۔
ڈرامے کی کہانی شاہ داؤد اور بریرہ کے گرد گھومتی ہے، جن کی زبردستی شادی کرائی جاتی ہے۔ حالیہ قسط میں شاہ داؤد کو شراب پیتے ہوئے اپنی اہلیہ کے بارے میں سوچتے دکھایا گیا۔
مزید پڑھیں:قبائلی جرگے کا فاٹا کو سابقہ حیثیت میں بحال کرنے کا مطالبہ، گرینڈ جرگہ
سوشل میڈیا پر منظر وائرل ہونے کےبعد صارفین نےڈرامے کےتخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ڈراموں میں بار بارشراب نوشی دکھانے کی کیاضرورت ہے؟،بعض ناظرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ایسے مناظر نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔













پیر 26 اکتوبر 2026 

