ڈیرہ اسماعیل خان: جنوبی وزیرستان کی کراچ خیل مسجد میں نماز کے دوران مبینہ ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔
میڈیا کے مطابق واقعہ پیر کی شام نماز کے دوران پیش آیا جس کے زخمیوں میں ولی مت خان ولد مشال خان، صدام حسین ولد لعل گل، سعید ولد میر عباس اور قاری حسین ولد میر عباس شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کے باعث زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
مزید پڑھیں:قدرت کا انمول شفا بخش خزانہ: شہد کی اقسام، عالمی منڈی، جنگلی و فارمی فرق کیسے معلوم کریں
مسلسل ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں، مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی آوازوں کے سبب لوگ گھروں میں محصور رہے۔













منگل 27 اکتوبر 2026 

