پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon منگل 27 اکتوبر 2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت  میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 28 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔