ریلوے میں گریڈ 1 تا 16 کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

Calender Icon منگل 27 اکتوبر 2026

لاہور: پاکستان ریلویز میں بلوچستان کوٹا کے تحت گریڈ 1 سے 16 تک خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائعکے مطابق پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن میں 805 جبکہ ہیڈ کوارٹرز میں 24 ملازمتیں منظور کی گئیں، ملازمتوں میں بلوچ خواتین کے لیے 10 فیصد اور اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹا مختص ہوگا۔

 مخصوص بھرتیوں میں تحریری اور اسکریننگ ٹیسٹ سے خصوصی استثنیٰ کی منظوری دی گئی ہے۔

خالی آسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر آن لائن درخواستیں طلب کرلی گئیں، آخری تاریخ 11 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کو تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید پڑھیں:30 سال کی عمر کا طرزِ زندگی بڑھاپے کی صحتمندانہ زندگی کا ضامن، ماہرین کا انکشاف

بلوچستان کوٹا کی بھرتیوں کا عمل 30 نومبر 2026 سے قبل مکمل کیا جائے گا، وزیرِ ریلوے نے ملازمتوں میں میرٹ و شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔.