وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قيادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس دوران جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف پر مؤقف پیش کیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ علاقائی بحران کا نتیجہ ہے ، حکومت کم آمدن والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ۔ وزیراعظم نے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر جماعت اسلامی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے عوام پر اثرات کا پورا احساس ہے۔
اب تک ایک کروڑ ستائیس لاکھ افراد کو ریلیف اسکیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔ مالی استطاعت کے مطابق عوام کو سہولت دی جا رہی ہے ۔ اس اسکیم کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ ملاقات میں طے پایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے تین تین اراکین پر مشتمل کمیٹی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سے حافظ نعیم ملاقات، پیٹرولیم لیوی معاملات پر کمیٹی بنانے پر اتفاق
پٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی اور بجٹ سے متعلق قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں گی۔ حکومتی کمیٹی میں سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔













منگل 27 اکتوبر 2026 

