روہڑی میں گیس ٹینکر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

روہڑی کے پٹنی تھانے کی حدود میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو روہڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

عینی شاہد کے مطابق حادثے کے دوران گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے ٹرالر میں سوار تھے کہ ان کا ٹرالر  جاکر دوسرے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دو ٹینکرز، تین ٹرالرز اور ایک مزدا کو نقصان پہنچا۔