پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف(Hina Altaf) کا پاکستان میں خواتین کی آزادی اور تحفظ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اداکارہ نے برطانیہ کے دورے کے اختتام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان میں خواتین کو درپیش مشکلات پر طنزیہ انداز میں اظہارِ خیال کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔
برطانیہ سے کراچی واپسی سے قبل حنا الطاف نے لندن میں اپنی آخری ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ حنا الطاف نے کہا کہ ’برطانیہ میں میرا آخری دن ہے اس کے بعد مجھے واپس کراچی جانا ہے، اس لیے میں لندن میں اپنا آخری ناشتہ انجوائے کرنا چاہتی تھی، اس سے پہلے کہ میں کراچی کی جیل میں واپس جاؤں‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ ’پاکستان میں خواتین نہ تو آزادی سے زندگی گزار سکتی ہیں، نہ سانس لے سکتی ہیں اور نہ ہی اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ خواتین کے لیے عوامی سڑکوں پر چلنا پھرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں لڑکی ہونا ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی جرم ہو۔ لندن، تم بہت اچھے رہے، یہاں میرا قیام بہت شاندار تھا‘۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا نورین خان نیازی کی طبیعت کی خرابی پر رد عمل
حنا الطاف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ، آزادی اور عوامی مقامات پر محفوظ نقل و حرکت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔ ان صارفین کے مطابق خواتین کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کرنا ضروری ہے۔
تاہم دوسری جانب کچھ صارفین نے اداکارہ کے بیان کو ملک پر تنقید قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور مشورہ دیا کہ اگر وہ پاکستان میں رہنے سے خوش نہیں تو برطانیہ میں ہی قیام کریں۔
واضح رہے کہ حنا الطاف اپنے منی وی لاگز، ویڈیوز اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ وہ متعدد مقبول ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں ’اڑاری‘، ’اگر‘، ’گمراہ‘، ’پاگلی‘، ’دلِ جانم‘، ’محفوظ‘، ’بندگی‘، ’نقش‘ اور ’آتش‘ شامل ہیں۔













جمعرات 29 اکتوبر 2026 

