حوثیوں کا مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا تباہ  کرنے کا دعویٰ

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون فضائی کارروائی کے دوران تباہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون گرانے سے متعلق بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس حوالے سے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ حوثیوں کے ڈرون کو کس مقام پر اور کس نوعیت کے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:سونا خریدنے والوں کیلئےخوشخبری، قیمت میں ہزاروں روپے فی تولہ کمی

دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے سعودی اتحادی فوج کے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔