روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، روزانہ ہزاروں کمائیں

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

کمپنی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق منتخب افراد کو روزانہ 4 سے 6 گھنٹے روبوٹ کتوں کو عوامی مقامات پر گھمانا ہو گا

اگر آپ کو کتوں کو سیر کروانے کے بدلے ہزاروں روپے کمانے کا موقع ملے تو کیسا رہے گا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کتے اصلی نہیں بلکہ روبوٹ ہیں۔

امریکی شہر سان فرانسسکو کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ڈائمینشنل‘ نے روبوٹک کتوں کو سیر کروانے کے لیے ملازمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق منتخب افراد کو روزانہ 4 سے 6 گھنٹے روبوٹ کتوں کو عوامی مقامات پر گھمانا ہو گا جس کے بدلے 20 ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے 5 ہزار پاکستانی روپے فی گھنٹہ معاوضہ دیا جائے گا۔

تاہم ملازمت کی ایک دلچسپ شرط بھی ہے: امیدوار کو تقریباً 15 کلوگرام وزن اٹھانے کے قابل ہونا چاہیے تاکہ روبوٹ خراب ہونے پر اسے واپس دفتر پہنچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:ناکام پھانسی اور قیدی کرسٹا پائیک کی دردناک روداد، جسمانی اذیت اور روح کا کرب

کمپنی کے بانی کے مطابق مصنوعی ذہانت ابھی روبوٹس کو مکمل طور پر سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اس لیے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے انسانوں کی مدد لی جا رہی ہے۔