کھلاڑیوں کو بیک کرنا چاہیے، ایک دو سیریز کے بعد باہر نہیں کرنا چاہیے: شاہین آفریدی

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی(Shaheen Afridi) نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا چاہیے، ایک دو سیریز کے بعد باہر نہیں کرنا چاہیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیر یز جیتنے سے ورلڈ کپ کی تیاری نہیں بتائی جا سکتی، ابھی مزید سیریز آگے کھیلنی ہیں، ایشیا کپ بھی کھیلنا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں پر اعتماد کیے جانے کا اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کی مثال سب کے سامنے ہے، انہوں نے بڑے میچ میں پرفارم کیا ہے، سب پاکستان کی خاطر اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے فخر زمان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار میچز میں پرفارم نہیں کر سکا، جب فائنل میں رنز بناتے ہیں تو خوشی اور بھی بڑھ جاتی ہے، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ فائنل میں رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

مزیدپڑھیں:ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو

سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے عرفات منہاس نے کہا کہ جب بیٹنگ کیلئے گیا تو اعتماد تھا کہ میچ جیتیں گے، مشکل وقت میں پرفارم کرنے پر خوشی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں ٹیم کیلئے پرفارم کروں۔