ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

ایران (Iran)اور قطر(qatar) کے حکام نے دوحہ میں مذاکرات کیے جن میں خلیجی خطے میں جنگ کے خاتمے اور امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری ثالثوں نے امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کی بحالی کیلئے 7 روزہ منصوبہ بھی پیش کیا جس کے تحت دونوں ممالک وسیع تر امن مذاکرات سے قبل روزانہ کی بنیاد پر اعتماد سازی کے اقدامات کریں گے، تاہم تہران نے اس تجویز کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی

واضح رہے کہ خطے کے ممالک کو خدشہ ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے جبکہ تہران نے ایسی کسی بھی کارروائی کی صورت میں خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔