لاہور گلبرگ میں بیکری کے کارخانے میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

لاہور: لاہور کے علاقے گلبرگ(Gulberg) میں بیکری کے کارخانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر پیش آیا، جہاں 40 سے زائد افراد کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں:چاند پر جوہری ری ایکٹر لگانے کی دوڑ، امریکا، روس اور چین آمنے سامنے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیکری کے بیکنگ ایریا میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کیں، جبکہ واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔