ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے تنخواہ سے متعلق بڑی خوشخبری

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

ڈیلی ویجز(Daily Wages) پر ملازمت کرنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور اب ان کی تنخواہیں، مستقل ملازمین کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں گی۔

اس سے متعلق میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور سے آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں ہر ماہ مستقل ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں۔

مزیدپڑھیں:سوئی گیس کمپنی کا گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر پابندی میں غیر معینہ مدت کی توسیع کا اعلان

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار باقاعدہ سرکاری احکامات کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔ پرنسپلز کی سفارشات پر ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں پراسیس کی جائیں گی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ پرنسپلز، فنانس سیکشن، اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ کو احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔