امریکا، فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

Calender Icon پیر 2 نومبر 2026

امریکی ریاست فلوریڈا(Florida) کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے باعث سڑک پر بڑا گڑھا بن گیا جبکہ ملبہ اطراف میں پھیل گیا۔

مزیدپڑھیں:مسٹر پتلو کی پہلی بیوی کے شوہر پر سنگین الزامات، حیران کن انکشافات سامنے آگئے

امریکی میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے تقریباً 7 میل دور گرا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔