دھند کے باعث موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بند

Calender Icon منگل 3 نومبر 2026

موٹروے(Motorway) ایم تھری کو فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے،ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن نے کہا ہے کہ دھند میں ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے نسبتاً محفوظ وقت ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے دورانِ سفر رفتار کم رکھنے اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور لین کی پابندی کریں اور غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔

مزیدپڑھیں:ایران پر امریکی حملے کی اطلاع، خام تیل مہنگا ہوگیا

ترجمان کے مطابق دورانِ سفر فوگ لائٹس استعمال کریں اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست رکھیں، شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر گاڑی کو کسی محفوظ مقام پر روک لیں۔