مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پاکستان میں آرامکو(Aramco) کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں فروخت بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عرب آئل کمپنی آرامکو کے پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فروخت روک دی گئی، مشرق وسطی کی صورتحال اور سعودی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔اس معطلی کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں آرامکو کے فیول سٹیشنز پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کردی گئی۔
مزیدپڑھیں:نوکیا نے اپنا فلپ موبائل فون متعارف کرا دیا
آرامکو کے پمپس جانے پر صارفین نے عملے سے معلومات حاصل کیں تو عملے نے جواب دیا ہے کہ سپلائی کب بحال ہوگی کچھ معلوم نہیں۔۔













منگل 3 نومبر 2026 

