حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 4 نومبر کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔













منگل 3 نومبر 2026 

