پاکستانی اداکارہ میرب علی(Merub Ali) نے سوشل میڈیا کو شوبز انڈسٹری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم نے دنانیر مبین اور رومیسہ خان جیسی باصلاحیت شخصیات کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور اداکاری کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔
حسن چوہدری کے پروگرام ’بز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میرب علی کا کہنا تھا کہ بعض افراد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار کے درمیان فرق ختم ہو جاتا ہے کیونکہ اصل اہمیت کسی بھی شخص کی صلاحیت اور فن کی ہوتی ہے۔
انہوں نے دنانیر مبین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ سوشل میڈیا انہیں شوبز انڈسٹری میں لے کر آیا کیونکہ دنانیر ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔میرب علی کے مطابق اگر سوشل میڈیا موجود نہ ہوتا تو ان جیسے نوجوانوں کے لیے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جگہ بنانا اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا خاصا مشکل ہوتا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا اسٹار سے اداکارہ بننے والی رومیسہ خان کی بھی تعریف کی اور انہیں ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اداکاری کی مختلف صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے رومیسہ خان کے تاثرات اور آنکھوں کی اداکاری کو بھی سراہا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
میرب علی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے انڈسٹری کو ایسے نئے فنکار دیے ہیں جنہیں روایتی ذرائع سے شاید آگے آنے کا موقع نہ مل پاتا۔ گفتگو کے دوران میرب علی نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری (Nepotism) کی موجودگی کا بھی اعتراف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقربا پروری کے ذریعے کسی شخص کو دو یا زیادہ سے زیادہ تین منصوبوں میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے تاہم طویل عرصے تک انڈسٹری میں برقرار رہنے کے لیے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے انڈسٹری میں نئے چہروں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض اداکار مسلسل اسکرین پر نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ناظرین انہیں بار بار دیکھ کر اکتا سکتے ہیں چاہے وہ اچھے فنکار ہی کیوں نہ ہوں۔













بدھ 4 نومبر 2026 

