کراچی ایئرپورٹ پر دورانِ لینڈنگ نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Calender Icon جمعرات 5 نومبر 2026

اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دورانِ لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ کراچی ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں لینڈنگ کے دوران پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈ فریموں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن انتظامیہ نے طیارے کو تکنیکی جانچ اور کلیئرنس تک کراچی میں گراؤنڈ کر دیا ہے۔