پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں نادرا(Nadra) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد ولد شاروم سکنہ کافور ڈھیری کو نادرا دفتر کی پارکنگ میں قتل کیا گیا، پارکنگ کے کیمروں سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی: پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین حادثے کا شکار ، متعدد بچے زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے اصل حقائق جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش جاری ہے۔













جمعہ 6 نومبر 2026 
