اسلام آباد: علامہ ناصر مدنی (Nasir Madni)نے سوشل میڈیا شخصیات اور ان کے مداحوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے شادیوں میں رقص، ٹک ٹاک سرگرمیوں اور عوامی مقبولیت کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔ ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر شخصیات کے طرزِ عمل، مداحوں کی سوچ اور مذہبی حلقوں کے کردار سے متعلق بحث کو جنم دیا ہے۔
ناصر مدنی نے اپنے بیان میں مسٹر پتلو والا پروگرام منسوخ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پتلوکہتاہے کہ تعلیم یافتہ اور ایم اے پاس افراد ان سے ملاقات کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوتےہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ کیا متعلقہ شخصیت خود کو امامِ کعبہ سمجھتی ہے کہ لوگ اس سے ملاقات کے لیے اس قدر بے تاب ہیں؟
مزیدپڑھیں:کلور کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
انہوں نے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے رقص اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کی۔ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ کیا لوگ کسی شخصیت کے مداح اس لیے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو اسکول سے نکال کر ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنواتی ہے اور رقص کے ذریعے ڈالر کماتی ہے؟ انہوں نے اس طرزِ عمل کو مداحوں کی پسند اور سوچ سے جوڑتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے۔
ناصر مدنی نے مزید کہا کہ ایسی شخصیات کے مداح ہونے پر لوگوں کو اپنے رویوں اور ترجیحات پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ شخصیت کے طرزِ عمل پر اعتراض کرتے ہوئے اس کے کردار اور عوامی مقبولیت کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ناصر مدنی کے بیان میں سوشل میڈیا پر مقبول شخصیات کے طرزِ زندگی، خواتین کی ویڈیوز، شادیوں میں رقص اور مذہبی شخصیات کے کردار سے متعلق متعدد سخت اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ تاہم بیان میں جن افراد یا پروگراموں کا حوالہ دیا گیا ہے، ان کی جانب سے مؤقف سامنے آنے کی صورت میں معاملے کی دوسری جانب بھی واضح ہوسکے گی۔
ناصر مدنی نے کوئی اخیر اور اخیر ترین ہی پتلو کی کرکے رکھ دی ہے https://t.co/bVq78wV80H
— Naseem Khaira (@Naseem_khera) November 4, 2026













جمعہ 6 نومبر 2026 
