وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے مسلسل ریلیف کے اقدامات کرتی رہے گی۔
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی لائی جا رہی ہے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے ریلیف کے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران لیگی رہنما نے پیٹرولیم سبسڈی کی مد میں عام عوام کو بلاتفریق ریلیف فراہم کرنے پر وزیراعظم کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس فیصلے سے براہِ راست کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی مد میں اربوں روپے کی فراہمی ایک مثبت قدم ہے جسے عوام الناس میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
خواجہ احمد حسان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جاری جنگی تنازعات کے سفارتی حل کے لیے وزیراعظم اور عسکری قیادت کی کاوشوں کو بھی بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔













ہفتہ 7 نومبر 2026 