ریما خان کی فلمی دنیا میں واپسی، نئے میگا پراجیکٹ کا اعلان

Calender Icon اتوار 8 نومبر 2026

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور اپنے دور کی سپراسٹار ریما خان(Reema Khan) ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

نوے کی دہائی سے اپنے فنکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی ریما خان نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا۔ کچھ عرصے قبل انہوں نے اداکاری سے دوری اختیار کر لی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد ریما خان امریکہ منتقل ہو گئی تھیں اور اپنی خاندانی زندگی پر توجہ دے رہی تھیں۔ تاہم اب وہ ایک بڑے اور اہم منصوبے کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔

اس بار ریما خان معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کا نام ’پنچھی پیارے‘ رکھا گیا ہے۔

وجاہت رؤف نے اس بڑی خبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اس منصوبے پر ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shazia Wajahat (@shaziawajahat)


فلم میں ریما خان کس کردار میں نظر آئیں گی اور کہانی کیا ہوگی، اس حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ تاہم ان کی واپسی کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

مزیدپڑھیں:طلبہ کیلئے اہم خبر!تعلیمی ادارے 12نومبر تک بند،صرف آن لائن کلاسوں کی ہدایت

اس خبر کے سامنے آتے ہی جہاں شائقینِ فلم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر نامور فنکار بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران عباس، زویا ناصر اور علی رحمان خان سمیت کئی معروف اداکاروں نے ریما خان اور وجاہت رؤف کو اس نئے سفر کے لیے مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔


اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ریما خان اس فلم میں کس قسم کے کردار میں نظر آئیں گی۔