سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز ریاض میں سعودی آرامکو کی عمارت پر حملے کی کوشش کے نتیجے میں اسے معمولی نقصان پہنچا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا کوئی زخمی ہوا۔
سعودی وزارتِ توانائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے دوران عمارت پر ملبہ گرنے سے عمارت کے ایک فلور کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثیوں نے ریاض کی جانب دو بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل داغا۔ جنہیں فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔ ایک کروز میزائل کو ساؤتھ ریجن میں اور بیلسٹک میزائل کو ایسٹ ریجن میں تباہ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پرائم منسٹر لون اسکیم؛ قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ کردی گئی
حملوں کے خدشے کے پیش نظر دمام، ظہران، بقیق اورالہفوف میں پیشگی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق خطرہ ٹلنے کے بعد چاروں شہروں میں الرٹ واپس لے لیا گیا۔













اتوار 8 نومبر 2026 