وائی فائی کو اب لگ بھگ اسمارٹ فونز کے مالک تمام افراد کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔مگر اب سائنسدانوں نے وائی فائی کا ایک حیرت انگیز استعمال کو دریافت کیا ہے۔
درحقیقت وائی فائی نیٹ ورک لوگوں کو بغیر کیمرے، سنسرز یا ان کی مرضی کے بغیر درست طریقے سے شناخت کرسکتے ہیں۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔کیا وائی فائی راؤٹر فرش پر رکھنے سے انٹرنیٹ سگنلز متاثر ہوتے ہیں یا نہیں؟
جرمنی کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن سکیورٹی اینڈ ڈیپنڈایبلٹی کی اس تحقیق میں 197 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔کنٹرول ماحول میں سائنسدانوں نے وائی فائی کو استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ 100 فیصد درستگی سے لوگوں کو شناخت کیا۔
اس تکنیک کا انحصار ایک قسم کے سگنل پر ہوتا ہے جو ڈیوائسز سے راؤٹر کی جانب واپس جاتا ہے۔یہ تفصیلات بغیر کسی انکرپشن کے ٹرانسمیٹ ہوتی ہیں، یعنی اس کی رینج میں موجود نیٹ ورک اسے پڑھ سکتے ہیں۔
ان ریڈیو سگنلز کا تجزیہ کرنے پر سسٹم کی جانب سے مختلف زاویوں سے اس جگہ موجود افراد کی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں۔محققین کے مطابق ایک اسٹینڈرڈ اور عام وائی فائی ڈیوائس کسی بھی فرد کے شناختی عمل کو مکمل کرنے کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریڈیو لہروں کا تجزیہ کرنے پر ہم نے اردگرد کی ایک تصویر تیار کی جس میں وہاں موجود افراد بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل کسی عام کیمرے کی طرح کام کرتا ہے، بس لائٹ ویوز کی بجائے شناخت کے لیے ریڈیو ویوز کو استعمال کیا گیا۔
محققین کے مطابق اس کے لیے آپ کو فون، اسمارٹ فون یا کسی بھی وائی فائی ڈیوائس کو اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، سسٹم ان کے بغیر بھی کام کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ریفائنریز کا ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ، علی پرویز ملک
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وائرلیس نیٹ ورک کا وسیع پیمانے پر استعمال پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ وائی فائی نیٹ ورکس کو جامع نگرانی کے سسٹم کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ تشویشناک ہے کیونکہ اس کا علم کسی کو نہیں ہوتا۔محققین













بدھ 19 اگست 2026 

