بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

Calender Icon اتوار 8 نومبر 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں مزید 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقہ کڑم ویلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے، آپریشن کے پہلے فیز میں 15 جبکہ دوسرے فیز میں مزید 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم مقامی کمانڈر یاسر پرکانی بھی شامل ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور خود ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا

مزید پڑھیں:

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسیکیورٹی فورسز کا سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔