بہاولنگر میں دلخراش واقعہ: آوارہ کتے12سالہ طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، موقع پر ہی جاں بحق

Calender Icon اتوار 8 نومبر 2026

درجن سے زائد آوارہ کتوں نے بچی کو گھیر لیا اور بھنبھوڑ کر نوچ نوچ کر کھاتے رہے، طالبہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی

پنجاب کے شہر بہاولنگر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقے عاکوکا ہٹھاڑ، بستی یاسین کا میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں درجن سے زائد آوارہ کتوں نے 12 سالہ طالبہ کو گھیر کر نوچ ڈالا۔

طالبہ ریحانہ مدرسے میں پڑھنے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا، آوارہ کتوں کے حملے میں طالبہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ درجن سے زائد آوارہ کتوں نے معصوم بچی کو گھیر لیا اور بری طرح بھنبھوڑ کر نوچ نوچ کر کھاتے رہے، طالبہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔