پاکستان کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں مندروں میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی گھروں اور دیگر مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کہیں رنگولی بنائی گئی تو کہیں آتش بازی ہوری ہے، جشن کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہے گا۔
کراچی میں بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و جذبے سے منارہی ہے ۔۔ سوامی نارائن مندر میں دیوالی کے موقع پر کیا سماں ہے۔
تھرپارکر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، گھروں، مندروں اور بازاروں کو رنگ برنگی برقی قمقموں، موم بتیوں اور دیوں سے سجا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک
دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ لوگ اس تہوار کے موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔













اتوار 8 نومبر 2026 