مریم نواز کی ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Calender Icon بدھ 11 نومبر 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz) کی ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نوجوانوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے بھی ویڈیو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی اور لکھا کہ ’آج کی سب سے خوبصورت ویڈیو‘ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ویڈیو پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔


علاوہ ازیں مریم نواز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جہلم روڈ منصوبے کے منتظر عوام کی برسوں پر محیط مشکلات اور تاخیر کا خاتمہ کرنا ہمارا عزم ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

آج میں نے پنڈ دادن خان میں اس منصوبے کا جائزہ لیا 17.75 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی یہ 124 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک چار اضلاع کے دس لاکھ سے زائد افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور جی ٹی روڈ (GT Road) اور ایم-2 موٹروے (M-2 Motorway) کے درمیان ایک اہم رابطہ فراہم کرے گی۔