عراق کے سابق رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی لبنان(Lebanon) کے دارالحکومت بیروت کے 1 اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 1 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی حکام سابقہ رکنِ پارلیمنٹ کی موت کو قتل کا واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے احمد العلوانی کی موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق احمد العلوانی کی لاش منگل کی شام بیروت کے علاقے طارق الجدیدہ میں واقع 1 اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق ملک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر جج احمد رامی الحاج ذاتی طور پر اس قتل کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ تحقیقات کی ذمے داری لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسز کے انفارمیشن برانچ کو سونپی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:نفرت ختم ہونی چاہیے، سیاسی اختلافات مستقل دشمنی میں نہیں بدلنے چاہئیں: بیرسٹر گوہر
احمد العلوانی کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کی موت کو ٹارگٹ کلنگ اور سنگین غداری پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔
بیان میں واقعے کی مکمل تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب 1 لبنانی عدالتی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ احمد العلوانی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔
واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 1 لبنانی شہری کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، جبکہ حکام کو مزید 1 شامی مشتبہ شخص کی تلاش ہے، جو تاحال مفرور ہے۔












بدھ 11 نومبر 2026 