راولپنڈی(Rawalpindi) میں سری لنکا کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے تین نوجوان کرکٹرز طیب عارف، محمد طحہٰ اور عرفات منہاس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کر کے 34 سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے تین کھلاڑیوں نے 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی ہوں۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اننگز کھیلتے ہوئے طیب عارف نے میچ کے پہلے روز اذان اویس کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 51 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔
ان کے بعد 26 سالہ آل راؤنڈر محمد طحہٰ نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز تحریر کی۔
Making it to the Test arena 🏏
Mohammad Taha reflects on his journey to Test cricket, his half-century on debut against Sri Lanka and the lessons learnt from domestic cricket 💫#PAKvSL | #CricketKaJashan pic.twitter.com/AcSvPzM0AV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2026
میچ کے دوسرے روز آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے عرفات منہاس نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 52 رنز اسکور کیے۔
مزیدپڑھیں:11.11 سیل: سائبر کرائم ایجنسی نے صارفین کو خبردار کردیا
عرفات منہاس کی اس نصف سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 400 رنز کا مجموعی ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔
Arafat Minhas makes an impactful start to his Test career 👏
The debutant reflects on his maiden Test fifty, valuable partnerships and Pakistan’s position in the match at the close of Day 2 🏏#PAKvSL | #CricketKaJashan pic.twitter.com/lUgV6S1ycU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2026
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل ایک ہی اننگز میں تین ڈیبیو کرنے والے بلے بازوں کی جانب سے نصف سنچریاں بنانے کا یہ منفرد واقعہ 1992 میں پیش آیا تھا، جب زمبابوے اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کے گرانٹ فلاور، ڈیو ہاٹن اور اینڈی فلاور نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی نوجوانوں نے یہی تاریخ دہراتے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔












بدھ 11 نومبر 2026 