عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل (Crude Oil)کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ اور روس یوکرین جنگ کے حوالے سے امن مذاکرات میں پیش رفت کی امیدیں ہیں۔
عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.2 فیصد کمی کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.04 ڈالر یا 1.2 فیصد گھٹ کر 85.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
اس سے قبل بدھ کو برینٹ کی قیمت میں تقریباً 1.4 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تاہم دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں اس سے ایک روز قبل دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
نسان سیکیورٹیز انویسٹمنٹ کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیوکاوا کے مطابق مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ کی وجہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے پس پردہ کوششوں اور ایران جنگ کے مزید شدت اختیار نہ کرنے کی توقعات ہیں، خصوصاً اگلے ہفتے ہونے والے امریکا چین سربراہی اجلاس کے تناظر میں مارکیٹ پرامید ہے۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن برہم، عطا تارڑ پر جیل بھیجے جانے کی تلوار لٹک گئی
ابوظہبی میں دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر روس اور یوکرین نے قیدیوں کے بڑے تبادلے پر اتفاق کیا، تاہم علاقائی تنازعات سمیت اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔
دوسری جانب ایران کے سکیورٹی سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ ملک اپنا افزودہ جوہری مواد کسی صورت باہر نہیں جانے دے گا اور امریکا کی جانب سے نئے حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے۔
ادھر اکتوبر میں اوپیک پلس کی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جس میں سعودی عرب کا نمایاں کردار رہا۔ امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 90 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی سرکاری رپورٹ جمعرات کو جاری ہونے کا امکان ہے۔












جمعرات 12 نومبر 2026 