اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز کو سپریم کورٹ میں چھ ماہ کے لیے ایڈہاک جج مقرر کرنے کی تجویز پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن رواں ماہ اجلاس طلب کریں گے، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کے معاملے پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے ججز کو کھانے پر مدعو کیا تھا، دعوت میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، فریقین سے جواب طلب
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں عدالتی امور اور زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔












جمعہ 13 نومبر 2026 