ڈاکٹر نے مجھے دل کے دورے اور برین ہیمرج کے شدید خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا، بانی پی ٹی آئی
اسلام آباد: عمران خان نے چیف جسٹس کے نام خط میں کہا ہے کہ مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے۔
چیف جسٹس آئینی عدالت، چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کے نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لکھا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میں ججز صاحبان سے زیادہ رعایت نہیں مانگ رہا، میری گزارش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
عمران خان نے خط میں کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو صرف اس صورت خود کو بے گناہ ثابت کرسکتا ہوں ۔ مجھے انصاف دیں اس سے پہلے تاخیر ہو جائے۔ 10 نومبر کو میرا بلڈ پریشر 193 تک گیا تھا۔ ڈاکٹر نے مجھے دل کے دورے اور برین ہیمرج کے شدید خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا۔
خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی، طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کا حکم تاحال نافذ نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں:قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کروا دیا گیا ہے، چوہدری سالک
بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی کی بینائی شدید خطرے میں ہے۔ ریٹنا الگ ہونے کے باوجود انہیں طبی سہولیات اور مناسب علاج نہیں دیا جا رہا۔ طویل تنہائی کی قید اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ پورے سال کے دوران وکلا سے صرف 4 بار ملاقات کی اجازت ملی۔












پیر 16 نومبر 2026 