وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مریم بی بی کے قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔
قانونی نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں نہ تو مجھے خاموش کر سکتی ہیں اور نہ ہی عوامی مفاد اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر آواز اٹھانے سے روک سکتی ہیں۔
صوبہ بدستور شدید بدانتظامی اور بدعنوانی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جن پر دھمکیوں کے بجائے ذرا سی خود احتسابی کا مظاہرہ کرنے اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور پنجاب کے وسیع تر مفاد میں شفافیت اور احتساب کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔












پیر 16 نومبر 2026 