راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 گریڈ اے اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ 13 سے 17 نومبر تک جاری رہنے والے اس قومی سطح کے باسکٹ بال ایونٹ میں ملک کے مختلف ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپئن شپ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، مہارت اور بھرپور مقابلے کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقینِ باسکٹ بال کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
آج 16 نومبر کو چیمپئن شپ کے سلسلے میں اہم مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے مطابق اسلام آباد کی ٹیم کا اہم میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا، جبکہ کراچی اور لاہور کی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔
چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں کراچی اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان ٹرافی کے حصول کے لیے دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اس قومی ایونٹ کا مقصد ملک میں باسکٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور مختلف ڈویژنز کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے













پیر 16 نومبر 2026 
