راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے دن کا آغاز ہوچکا ہے۔
پاکستان ٹیم کے 4 وکٹ پر 165 رنز بن چکے ہیں اور 67 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے، کریز پر سعود شکیل 17 اور نائٹ واچ مین ثاقب خان 20 رنز کےساتھ موجود ہیں۔
کھیل کے پہلے روز طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ محمد طحہٰ اور کپتان بابراعظم 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے تھے۔
کپتان بابرعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی فاسٹ بولروں کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:الاسکا، ڈیموکریٹس سینیٹ کی ایک اور نشست لے اڑے، میری پیلٹولا کامیاب
محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی بیٹنگ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا تھا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔













بدھ 18 نومبر 2026 
