Advertisement

پاکستانی خلا باز چین کے شین ژو 24 مشن کا حصہ، تاریخ رقم کرنے کی تیاری

Calender Icon بدھ 18 نومبر 2026

اسلام آباد: پاکستانی خلا باز چین کے شین ژو 24 انسان بردار خلائی مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ فرائض انجام دے گا۔

چینی سرکاری میڈیا سی جی ٹی این کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں کسی غیر ملکی خلا باز کی شمولیت ہوگی۔

شین ژو 24 خلائی مشن کی تیاری جاری ہے اور اسے جلد لانچ کیا جائے گا۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق پاکستانی خلا باز مختصر مدت کے لیے خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔

مشن میں پاکستانی خلا باز کی شمولیت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ یہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہوگی۔

مزید پڑھیں:نواز، شہباز، اور مریم آزاد کشمیر کے 2 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

چین کے اس مشن کو خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جارہا ہے۔