گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پرمسافر بس اورگیس باؤزر کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق حادثےکا شکار گاڑیوں سےمزید پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے،جاں بحق افراد میں مسافر کوچ کے 8 جبکہ گیس باؤزر کے 2 سوار شامل ہیں۔
ڈی ایس پی اورماڑہ نبی بخش رونجھہ کےمطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی موت جھلسنے کےباعث ہوئی دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افرادکو ریسکیو کرلیا گیا ہےجبکہ 27 زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔













جمعرات 19 نومبر 2026 
