Advertisement

کینیڈا: برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ کا اعلان، پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر

Calender Icon ہفتہ 21 نومبر 2026

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ لورن ڈورکسن نے نئی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ(Zeeshan Wahla) کو وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے۔

20 نومبر کو وکٹوریہ میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران نئی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ نئی کابینہ میں 18 وزرا اور 6 وزرائے مملکت شامل ہیں، جبکہ 12 پارلیمانی سیکریٹریز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔


ذیشان واہلہ صوبائی اسمبلی کے حلقے سرے سٹی سینٹر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں ہاؤسنگ کے شعبے میں وزیر مملکت کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس شعبے کی مرکزی وزارت کیتھی اونسٹڈ کے پاس ہوگی، جو وزیر برائے بلدیاتی حکومت، ہاؤسنگ، کھیل اور ثقافت مقرر ہوئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:زہریلی کھیر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، بیٹی سمیت 4 افراد پر مقدمہ

نئی کابینہ میں جسّی سہوتا کو وزیر برائے عوامی تحفظ اور سالیسٹر جنرل، پیٹر ملوبار کو وزیر خزانہ، ریان پیٹرسن کو وزیر صحت اور کلیئر رٹی کو نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے سماجی ترقی مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ لورن ڈورکسن کے مطابق نئی حکومت کی ترجیحات میں عوام کے لیے زندگی کو سستا بنانا، معیشت کو مضبوط کرنا، صحت کی سہولیات بہتر بنانا، امن و امان کا تحفظ اور تعلیم و خاندانی نظام کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔