Advertisement

زہریلی کھیر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، بیٹی سمیت 4 افراد پر مقدمہ

Calender Icon ہفتہ 21 نومبر 2026

پنجاب(Punjab) کے شہر چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں قاسم علی، ان کی اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ واقعے کی ایف آئی آر میں قاسم علی کی بیٹی پر کھیر میں زہریلی گولیاں ملانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی صحافیوں کے تیکھے سوالات، مصدق ملک نے تحمل سے جواب دے کر گفتگو کا رخ بدل دیا
ایف آئی آر کے مطابق 22 اکتوبر کو زہریلی کھیر کھانے کے بعد خاندان کے 6 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جن میں سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔