لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 489 ریکارڈ کی گئی جبکہ 245 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دلی دوسرے نمبر پر ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی ) میں شدید دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 1 پر مین ٹول پلازہ پشاور سے رشکی تک ٹریفک کیلئے معطل ہے۔
ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 489 جبکہ 245 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دلی دوسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:وہ منفرد ریچھ جو اتحادی افواج شامل ہوکر دوسری جنگ عظیم کا حصہ بنا
مزید برآں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 556، بہاولپور میں 463، سرگودھا میں 382 اور ملتان میں 255 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔













اتوار 22 نومبر 2026 
