مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری(Palandri) میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی پولیس پونچھ ریجن راولاکوٹ کے مطابق جھنڈا بگلہ بازار میں بعض افراد احتجاجی کال کے حق میں اعلانات اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، جبکہ دکانیں زبردستی بند کرائی جا رہی تھیں اور مقامی افراد کو 22 نومبر کے احتجاج کے لیے اکسایا جا رہا تھا۔
مزیدپڑھیں:انمول بلوچ نے ڈراموں میں زبردستی نکاح دکھانے کے رجحان پر سوال اٹھا دیا
ڈی آئی جی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بازار میں کارروائی کی تو مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل ذاکر دائیں ٹانگ اور کانسٹیبل محمد ارباب بائیں ٹانگ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی پونچھ ریجن نے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔













اتوار 22 نومبر 2026 
