سونے کی قیمت(Gold Rates) میں ایک ہفتے سے کمی کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ اب اسے خریدنے میں ہچکچا رہے ہیں جس کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
سونے کی قیمتوں میں اس گراوٹ کے بعد ہر کسی کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ آخر لوگ سونا کیوں نہیں خرید رہے اور قیمتیں اتنی تیزی سے کیوں گر رہی ہیں دراصل بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالنے کے پیچھے کئی بڑے اقتصادی اور تکنیکی عوامل ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسیوں سے لے کر شیئر بازار کے اتار چڑھاؤ تک نے سرمایہ کاروں کو سونا خریدنے کے بجائے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
سونے کی خریداری سست پڑنے اور قیمتوں میں بھاری گراوٹ آنے کی پہلی بڑی وجہ امریکی ڈالر کا مضبوط ہونا ہے، بین الاقوامی بازار میں سونے کا پورا کاروبار امریکی ڈالر میں ہوتا ہے، اس لیے جب بھی ڈالر مضبوط ہوتا ہے تو سونے کی قیمتوں پر دباؤ پڑتا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا میں فضائی آپریشن درہم برہم، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار
ڈالر کی قیمت بڑھنے سے امریکا سے باہر دوسری کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سونا خریدنا مہنگا سودا ثابت ہونے لگتا ہے۔
امریکا میں شرح سود بڑھنے کی زبردست توقع ہے، اس سے بھی سونے کی مانگ کم ہوئی ہے، دسمبر 2026 میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ایک بار پھر شرح سود میں اضافہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے چونکہ سونے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کسی طرح کا سود یا ڈیویڈنڈ نہیں ملتا، اس لیے شرح سود بڑھنے پر بانڈز اور بینک ڈپازٹ جیسے منافع دینے والے متبادل زیادہ فائدہ مند نظر آنے لگتے ہیں۔













پیر 23 نومبر 2026 
